شعیب اختر اب ماڈلنگ کے میدان میں بھی کود پڑے

شعیب اختر اب ماڈلنگ کے میدان میں بھی کود پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)کمنٹری کے ساتھ ساتھ شعیب اختر اب ماڈلنگ کے میدان میں بھی کود پڑے ، ممبئی کے فیش شو میں پراعتماد کیٹ واک، نامی گرامی ماڈلز کے لیے بج گئیں خطرے کی گھنٹیاں۔بھارتی ڈیزائنر ایمی بلیموریا نے لگایا تھا یہ میلہ، جس میں ماڈلز تو آتی رہیں۔ لیکن سب کے چہرے پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کو دیکھ کر کھل اٹھے۔راولپنڈی ایکسپریس جیسے ہی ریمپ پر آئے، سب نے شور مچا کر آسمان سر پر اٹھالیا۔شعیب اختر کی انٹری کو دیکھ کر لگ نہیں رہا تھا کہ ان کے لیے یہ تجربہ نیا ہے، بڑے پراعتماد انداز میں کیٹ واک کی۔انہوں نے تو ڈیزائنرایمی بلیموریا کے ساتھ بھی کی جم کر ماڈلنگ اور بتا دیا کہ بالنگ کے ساتھ ساتھ ان کے اندر اچھا ماڈل بننے کی تمام تر خوبیاں ہیں۔فیشن شو کا یہ میلہ فلاحی ادارے کی مدد کے لیے ہوا تھا۔

مزید :

کلچر -