بالی وڈ فلم”ٹو سٹیٹس“ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی‘70 کروڑ کا بزنس کر لیا

بالی وڈ فلم”ٹو سٹیٹس“ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی‘70 کروڑ کا بزنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ فلم”ٹو سٹیٹس“ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی‘70 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ ٹو سٹیٹس کی کہانی تامل لڑکی اور پنجابی لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی اس فلم میں امریتا سنگھ بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلم نے ریلیز سے اب تک ستر کروڑ کا بزنس کر لیا۔ گینگسٹر گرل کنگنا رناوت کی ریوالررانی نے تین کروڑ پچیس لاکھ کا بزنس کیا۔ بنگالی حسینہ مشتی کی فلم کانچی ایک کروڑ پچیس لاکھ کما پائی۔ جبکہ Samrat & Co صرف پچاس لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی -

مزید :

کلچر -