فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے مگر معیار میری پہلی ترجیح ہے ‘ بینش خان

فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے مگر معیار میری پہلی ترجیح ہے ‘ بینش ...
 فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے مگر معیار میری پہلی ترجیح ہے ‘ بینش خان

  



لاہور (آئی این پی )سٹیج اداکارہ بینش خان نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے مگر معیار میری پہلی ترجیح ہے ‘سٹیج کی طرح فلموں میں بھی منفرد نظر آﺅںگی۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں بینش خان نے کہاکہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ معیار سے ہی انسان کی عزت ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں راتوں رات شہرت کی بلندی حاصل کرنے کےلئے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرا امیج متاثر ہو ۔ایک سوال کے جواب میں بینش خان نے کہاکہ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ معیار میر ی اولین ترجیح ہو گی۔

مزید : کلچر