جارج کلونی نے برطانوی قانون دان امل عالم الدین سے منگنی کرلی

جارج کلونی نے برطانوی قانون دان امل عالم الدین سے منگنی کرلی

  



لندن (این این آئی)ہالی وڈ کے اداکار اور ہدایت کار جارج کلونی اور برطانوی قانون دان امل عالم الدین کی منگنی ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جارج کلونی اور 36 سالہ ایمل کی منگنی کی تقریب لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ منگنی کی خوشی مناتے دکھایا گیا۔ دوسری طرف نیویارک پوسٹ نے ان کی منگنی کی تصدیق کی ہے۔ جب جارج کے ترجمان سے پوچھا تواس نے اداکار کی ذاتی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا۔

مزید : کلچر


loading...