عالمی یوم رقص ‘رقاصہ شیما کرمانی کی کراچی آرٹس کونسل میں شاندار پرفارمنس‘ حاضری داد دیتے رہے

عالمی یوم رقص ‘رقاصہ شیما کرمانی کی کراچی آرٹس کونسل میں شاندار پرفارمنس‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)عالمی یوم رقص ‘رقاصہ شیما کرمانی کی کراچی آرٹس کونسل میں شاندار پرفارمنس‘ حاضری داد دیتے رہے‘بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل رقاصہ نے معروف بھارتی شاعر و دانشور رابندر ناتھ ٹیگوراورشیخ ایاز کی نظموں پرپرفارم کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو رقص کے عالمی دن کو یادگاربنانے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل رقاصہ شیماکرمانی نے بھارت کے معروف شاعر و دانشور رابندر ناتھ ٹیگوراورشیخ ایاز کی نظموں پرمبنی پروگرام کراچی آرٹس کونسل میںپرفارم کیا۔ اس موقع پر شیماکرمانی کے ہمراہ ٹیم میں 15ڈانسرشامل تھے جبکہ دوگھنٹے جاری رہنے والی پرفارمنس کے لیے انہوں نے خوب تیاری کی تھی۔ پروگرام کودوحصوں میں ترتیب دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں شیخ ایاز کی نظموں پرمبنی پرفارمنس پیش کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں رابندرناتھ ٹیگور کی نظموں پرپرفارمنس کی گئی ۔

مزید :

کلچر -