شادی کے بعد بچوں کی اچھی ماں ثابت ہونگی‘پرینتی چوپڑا

شادی کے بعد بچوں کی اچھی ماں ثابت ہونگی‘پرینتی چوپڑا
 شادی کے بعد بچوں کی اچھی ماں ثابت ہونگی‘پرینتی چوپڑا
کیپشن: 3

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی کے بعد وہ بچوں کی اچھی ماں ثابت ہونگی۔ بھارتی ٹی وی چینل کے شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قدرتی طور پر بہت خیال رکھنے والی ذمہ دار انسان ہیں یہ اچھی خصوصیات اچھی بیوی اور ماں بننے میں شمار ہوتی ہیں ان کے خیال میں شادی کے بعد وہ بچوں کی بہترین ماں ثابت ہونگی۔ بچوں کا خصوصی شو ہے جس کی میزبانی 8 سالہ سدھیل کپور کرتے ہیں۔ ”ہنسی تو پھنسی“ کی نت کھٹ ہیروئن پرینیتی نے پروگرام میں بچوں کو دودھ پینے اور صحت کا خیال رکھنے کی بھی ترغیب دی۔

مزید :

کلچر -