پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

  



لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔سارہ لورین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو آئندہ ماہ بھارت جاﺅں گی جہاں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے دیگر بھارتی فلم سازوںسے میری ملاقاتیں متوقع ہیں، میری کوشش ہے کہ میں بھارت میں زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کر کے اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

مزید : کلچر


loading...