پریٹوریا لوڈیم‘ کا ر حادثہ‘ منڈی بہاﺅالدین کا بلال احمد اپنی زندگی ہا ر گیا
جوہانسبرگ( نمائندہ خصوصی)پریٹوریالوڈیم میں گزشتہ رات ایک کار ایکسیڈنٹ میں منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے جان کی بازی ہاردی جن کی آج نمازِ جنازہ ہوگی اور بعد میں میت پاکستان بھیج دی جائے گی، لوڈٰم میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ، پاکستان ساﺅتھ افریقہ فرینڈشپ کے چیئرمین رضوان خان نے اس حادثے کے بعد پاکستانیوں سے التماس کی ہے کہ ڈرائیونگ کرتے وقت سیٹ بیلٹ اور اپنی رفتار پر توجہ دیں اور حد رفتار سے زیادہ سپیڈ نہ استعمال کریں، آپ پردیس میں اپنے گھر والوں کے لئے ایک سرمایہ ہیں، اپنے گھر والوں کے لئے چین وسکون کا سبب بنیں نہ کہ اُن کے لئے تکلیفوں اور پریشانیوں کا سبب بنیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔