لندن‘ زیر زمین ریلوے کے ملازمین کی 48 گھنٹے کی ہڑتال

لندن‘ زیر زمین ریلوے کے ملازمین کی 48 گھنٹے کی ہڑتال

  



لندن(آن لائن)لندن میں زیر زمین ریلوے نظام ٹیوب کے ملازمین نے 48 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی۔لندن ٹیوب سسٹم میں ٹکٹ گھربند کرکے ٹکٹ مشینیں نصب کرنے کے منصوبے کے خلاف زیرزمین ریلوے نظام کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے جو بدھ تک جاری رہے گی۔ٹرانسپورٹ یونین اور ریلوے حکام کے درمیان جاری مذاکرت میں ناکامی کے بعد ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ٹرانسپورٹ یونین کاکہناہے کہ خودکارٹکٹ مشینیں نصب ہونے سے سیکڑوں ملازمین بے روزگارہوجائیں گے۔

ٹیوب سسٹم ملازمین کی ہڑتال کے باعث لندن کو کئی ملین پاونڈ کانقصان ہوسکتا ہے جبکہ ہزاروں مسافروں کوپریشانی کاسامنا کرناپڑے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...