شمالی کوریا نے اپنے متنازع بحری سرحد کے قریب گولہ باری کی فوجی مشق کرنے کا اعلان کر دیا

شمالی کوریا نے اپنے متنازع بحری سرحد کے قریب گولہ باری کی فوجی مشق کرنے کا ...

  



پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا نے اپنے متنازع بحری سرحد کے قریب گولہ باری کی فوجی مشق کرنے کا اعلان کر دیا وزارت دفاع کے مطابق ایک ماہ کے اندر ایسا دوسری بار ہوگا کہ شمالی کوریا اس قسم کی فوجی مشق کرے گا۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاغ نے کہا کہ یہ مشق کوریائی خطے کے مغرب میں واقع جزائر کے دو جھرمٹوں میں کی جائے گی۔جنوبی کوریا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کی فوج بھی پوری طرح سے تیار ہوگی۔

واضح رہے کہ مارچ کے اختتام پر اسی قسم کی ایک فوجی مشق کا نتیجے میں دونوں ممالک شمالی اور جنوبی کوریا کی فوجوں کے درمیان گولہ باری کے سینکڑوں راو¿نڈ کا تبادلہ ہوا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...