یمن میں تعینات جرمن سفیر اغوا کی ناکام کوشش کے دوران زخمی
صنعاء(اے پی پی) یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں تعینات جرمن سفیر اغوا کی ناکام کوشش کے دوران زخمی ہوگئے۔ یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے ہدا نامی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جرمن سفیر اور ان کے ساتھی کی گاڑی کو روک کر اغواءکرنے کی کوشش کی۔ جرمن سفیر کی طرف سے گاڑی بھگا لینے پر مسلح افراد نے ان کی فور بائی فور گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے جرمن سفیر معمولی زخمی ہوگئے۔ جرمن حکام کے مطابق وہ اس معاملے کے حوالے سے یمنی حکام سے قریبی رابطوں میں ہیں۔
واضح رہے کہ صنعاءمیں نا معلوم مسلح افراد نے گذشتہ سال جولائی میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو اغواءکر لیا تھا جسے تاحال بازیاب نہیں کرایاجا سکا۔