آسٹریلیا میں مسافر طیارے کو انجن میں آگ لگ جانے کے بعد بحفاظت اتار لیا گیا

آسٹریلیا میں مسافر طیارے کو انجن میں آگ لگ جانے کے بعد بحفاظت اتار لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پرتھ (اے پی پی) آسٹریلیا میں ایک مسافر طیارے کو انجن میں آگ لگ جانے کے بعد بحفاظت اتار لیا گیا۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعہ میں کوئی شخصٍ ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہ طیارہ اندرون ملک پرواز پرتھا اور پرتھ سے بارو آئی لینڈ کیلئے روانہ ہوا تھا ۔ روانگی کے تھوڑی دیر بعد اس کے انجن نمبر دو میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے انجن کو فوراً بند کر دیا اور طیارے میں موجود انتظامات کی مدد سے آگ بجھا دی جس کے بعد طیارے کو واپس پرتھ ایئر پورٹ اتار لیا گیا۔
 طیارے میں 93 مسافر سوار تھے۔

مزید :

عالمی منظر -