اخوان المسلمون کے حامیوں کو سزائے موت سنانے کے فیصلہ پر تشویش کااظہار

اخوان المسلمون کے حامیوں کو سزائے موت سنانے کے فیصلہ پر تشویش کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (این این آئی) امریکہ اور اقوامِ متحدہ نے مصر میں سابق حکمران جماعت اخوان المسلمون کے سینکڑوں حامیوں کو ایک عدالت کی جانب سے سزائے موت سنانے کے فیصلے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مصری عدالت کا حالیہ فیصلہ گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اسی نوعیت کے فیصلے کی طرح بین الاقوامی انصاف کے بنیادی ضابطوں کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر منیہا کی ایک عدالت نے ایک پولیس افسر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پیر کو اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور ان کی جماعت کے 683 حامیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -