امریکا :طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی

امریکا :طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی

  



                                                 واشنگٹن(آن لائن)امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔آرکنساس،اوکلاہاما اورآیووا ریا ستو ں میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اورمختلف واقعات میں 29افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ امریکی ذرائع ابلا غ کے مطا بق طوفانی بگولا ٹیوپلو شہر سے ٹکرا گیا جس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے امدادی کارکن متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست آرکنساس میں طوفانی بگولوں نے شدید تباہی مچائی۔ بگولوں نے درختوں کو جڑوں سے آکھاڑ دیا۔ہواکے تیزجھکڑوں سے گاڑیاں آڑ کر دور جا گریں اور کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔آرکنساس کاقصبہ ولونیا مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔

مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ اوکلوہاما میں 10افراد جبکہ آیووا میں6 افراد ہلاک ہوگے ۔متاثرہ علاقوں میں لاپتاافرادکی تلاش کاکام جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...