انڈکشن ٹریننگ کا مقصدہیڈ مسٹریس اورڈپٹی ڈی ای اوز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے،احسان بھٹہ

انڈکشن ٹریننگ کا مقصدہیڈ مسٹریس اورڈپٹی ڈی ای اوز کی کارکردگی بہتر بنانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ انڈکشن ٹریننگ کا مقصدسینئرہیڈ مسٹریس اورڈپٹی ڈی ای اوز کی کارکردگی کو ابتدا سے ہی بہتر بنانا ہے تاکہ تعیناتی کے بعد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں اور اپنے زیر انتظام آنے والے سکولوںکوماڈل سکول بنائیں تاکہ دوسرے سکول بھی ماڈل سکولوں کی تقلید میں اپنی کا ر کردگی بہتر کریں۔یہ بات انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میںپنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 8 1گریڈمیںکنٹریکٹ پر ملازمت حاصل کرنے والی سینئر ہیڈ مسٹریس اور ڈپٹی ڈی ای اوزکی چار ہفتوں کی لازمی انڈکشن ٹریننگ کے آغازکے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور اسا تذہ کی رہنمائی کر کے سکولوں کی کار کردگی اور سکول ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنا نا سکولوں کے سربراہان کے ہاتھ میں ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ سینئر ہیڈ مسٹریس اور ڈپٹی ڈی ای اوز تعیناتی کے بعد اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں گے کیونکہ کوالٹی ایجوکیشن ہی سکولوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور طلباءکی تعداد برقرار رکھنے کی بنیاد ہے ۔


 چار ہفتوں پر مشتمل اس ٹریننگ میں پنجاب بھر سے آنے والی ہیڈ مسٹریس اینڈ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(خواتین) کو اکیڈمک ایڈمنسٹریشن ، فنانس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ سکول مینجمنٹ سے متعلق ضروری معلومات پر ٹریننگ دی جائے گی ۔