ِافغانستان کے فروغِ خواندگی ممبران کامحکمہ خواندگی تعلیم پنجاب کے سیکرٹریٹ کا دورہ

ِافغانستان کے فروغِ خواندگی ممبران کامحکمہ خواندگی تعلیم پنجاب کے سیکرٹریٹ ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت ِافغانستان کے فروغِ خواندگی پراجیکٹ مینجمنٹ کے ممبران پر مشتمل ایک وفد نے جائیکا کی ٹیم کے ہمراہ محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے وفد کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں جاری فروغِ خواندگی پروگراموں اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔اُنہوں نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں خواندگی کا تناسب بڑھانے کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم نے فروغِ خواندگی کیلئے جو پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں اِن میں "پنجاب لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ،پنجاب ایکسلریٹڈفنکشنل لٹریسی پراجیکٹ،فروغ ِ خواندگی مہم، خانیوال اور ملتان کے بھٹہ مزدوروں کیلئے تعلیمِ بالغان مراکز کا قیام، ساہیوال میں کمیونٹی لرننگ سنٹر،کمیونٹی لرننگ سنٹر فیز2، پنجاب ورک پلیس لٹریسی پراجیکٹ "اور دیگر اقدامات و خواندگی آگاہی پروگرام شامل ہیں۔اِن پراجیکٹس کے ذریعے صوبے کے ہزاروں اَن پڑھ بچوں ، نوجوانوں بالغوں اور خاص طور پر غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے بھٹہ مزدوروں،قیدیوں ،اُن کے بچوں اور خواجہ سراﺅںکو حصولِ تعلیم اور مُفید ہُنر سکھانےءکا کام زوروشور سے جاری ہے۔

اُنہوںنے بتایا کہ محکمہ نے جائیکا کی مدد سے غیر رسمی تعلیم کے اداروں میں زیرِ تعلیم طلباءکیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اپنا الگ نصاب بھی تیار کر لیا ہے جو "پنجاب کریکولم اتھارٹی" کے پاس منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔وفد کے اراکین نے صوبہ پنجاب میں خواندگی بڑھانے کے اقدامات اور کامیابیوں کے سفر کو سراہتے ہوئے جائیکا کے تعاون سے اس ماڈل کو افغانستان میں متعارف کروانے کا عندیہ دیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خواندگی، مختلف پراجیکٹس ڈائریکٹرز اور جائیکا کے نمائندے بھی موجود تھے۔   

مزید : میٹروپولیٹن 4