یوایم ٹی کی طالبہ افراح مبشر کی چوتھے لاہور ادبی تہوار میں اول پوزیشن

یوایم ٹی کی طالبہ افراح مبشر کی چوتھے لاہور ادبی تہوار میں اول پوزیشن

  




لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے چوتھے لاہور ادبی تہوار ۴۱۰۲ کے مضمون نویسی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔ یہ تقریب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے منعقد کروائی گئی۔ یوایم ٹی طالبہ افراح مبشر نے انگریزی مضمون نویسی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔ تمام جیوری ممبران نے بھرپور سراہا اور انکے خیالات اور سوچ کی حوصلہ افزائی کی۔ ارشد علی خان ، ڈائریکٹر ، انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ کلچرل سٹڈیز کے مطابق افراح یو ایم ٹی کے ہونہار طلبہ میں سے ہیں جو ادبی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ افراح اپنی اس حالیہ کامیابی کی وجہ یوایم ٹی اور اپنے اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کو قرار دیتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...