ڈاکٹر مجاہد کامران کا انتظامی افسران کے ہمراہ یونیورسٹی لاءکالج کا دورہ

ڈاکٹر مجاہد کامران کا انتظامی افسران کے ہمراہ یونیورسٹی لاءکالج کا دورہ

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انتظامی افسران کے ہمراہ یونیورسٹی لاءکالج میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور طلباءو طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، قائمقام خزانہ دار راو¾ شریف، چیف انجینئر چوہدری جمیل احمد اور کالج کے فیکلٹی ممبران موجودتھے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کلاسوں، لائبریری، مین ہال وغیرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کالج کے کلاس رومز اور راہداریوں کی حالت بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے لائبریری کی تزئین و آرائش ،روشن اور کشادہ بنانے اور کالج کے مین ہال کو قابل استعمال کے بھی احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ 146 سالہ یونیورسٹی لاءکالج ایک قدیم تعلیمی ادارہ ہے اور طلباءو طالبات کی سہولیات کے لئے اس کا انفراسٹرکچر بھی بہتر ہونا چاہئیے۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شازیہ قریشی نے کالج کی حالت مزید بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...