پروفیسر قاضی محمدفریدمرحوم کی پیش کردہ تھیوری پر خصوصی سیمینار

پروفیسر قاضی محمدفریدمرحوم کی پیش کردہ تھیوری پر خصوصی سیمینار

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام قاضی محمد فرید میموریل سوسائٹی کے اشتراک سے "Don't Ask the Poor to Make Sacrifces"کے موضوع پرپروفیسر قاضی محمدفرید (مرحوم)کی پیش کردہ تھیوری پر خصوصی سیمیناراور طلباﺅ طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد سنٹر فار انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز الرازی ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، چیئرمین شعبہ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ الرحمان ، چیئرمین قاضی محمد فرید میموریل سوسائٹی قاضی ہمایوں فرید،سابق سفیر اقبال احمد، ڈاکٹر عظمت حیات ، ماہرین اقتصادیات، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجاہد کامرا ن نے طلبہ کو ہدایت کی وہ اپنے مضامین کے علاوہ دیگر علوم کا بھی مطالعہ کریں تاکہ ان کے علم میں وسعت اور دلائل میں پختگی پیدا ہو۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم و تحقیق سے دوری ہی ہمارے زوال کا اصل سبب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اکنامکس کا مضمون بہت اہمیت کا حامل ہے اورملک کو تعلیمی و عسکری طور پر مضبوط کرنے کے لئے اقتصادی ماہرین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباﺅ طالبات کی ذہنی نشوونمااور حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...