گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں مشاعرہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں مشاعرہ

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں گزشتہ روزشعبہ اُردو اوراولڈراوئینزیونین کے زیرِاہتمام یونیورسٹی کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایک عظیم مشاعرے کا انعقاد ہواجس کی صدارت معروف شاعر اور اولڈ راوئین ظفراقبال نے کی جبکہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمدخلیق الرحمان مہمانِ خصوصی تھے ۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض اصغر ندیم سید نے سرانجام دیئے جبکہ شعبہ اُردوکے صدرڈاکٹرہارون قادر، اولڈراوئینزیونین کے سیکریٹری ڈاکٹر خالد منظوربٹ سمیت بڑی تعداد میںاُردوادب کے دلدادہ افراد، اساتذہ اور طالب علم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملک کے نامور شعراءجن میں عطا ءالحق قاسمی،خورشیدالحسن، کشورناہید، ڈاکٹر اختر شمار،اسلم انصاری، خورشیدرضوی، ناصربشیر، سرمد صہبائی ، محمد خان اشرف، نجیب احمد، جہاں آراءتبسم اور ناصربشیر سمیت کئی شعراءشامل تھے نے مشاعرے میں اپنے کلام سے حاضرین کے دل جیت لیئے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمدخلیق الرحمان نے تمام شرکاءکو جی سی یو کی 150سالہ تقریبات کا حصہ ہونے پر مبارکباد پیش کی

اور کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس ادارے نے سائنسی مضامین کے ساتھ ساتھ اُردو ادب کے فروغ کے لیئے بہت کام کیا ہے اور نامور اولڈراوئینز شعراءوادیب جن میں علامہ اقبال ،پطرس بخاری، پروفیسرنظیراحمد، صوفی تبسم اوراشفاق احمدجیسے نام شامل ہیں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اُردو ادب کی ترویج کے لیئے مشاعروں کے انعقاد کا اعلان کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی سی یو سے فارغ التحصیل طالبعلموں جن میںاصغر ندیم سید اور کشور ناہید کے نا م نمایاں ہیں نے گورنمنٹ کالج میں بیتے اپنے دور کو یا د کیا اورحاضرین کو اپنی جوانی میں لکھی نظمیں سنا کر داد وصول کی۔ کئی شعراءنے اپنی مادرِعلمی کوخراجِ تحسین پیش کرنے کے لیئے نظمیں سنائیںاور گورنمنٹ کالج یونیوسٹی بلا نے پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمدخلیق الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...