ڈینٹل اینڈ اورل ہیلتھ کانفرنس میںہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے طلبہ کی شاندار کارکردگی

ڈینٹل اینڈ اورل ہیلتھ کانفرنس میںہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے طلبہ کی شاندار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) دبئی میں ہونے والی دوسری بین الاقوامی ڈینٹل اینڈ اورل ہیلتھ کانفرنس اور نمائش میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائنسی پوسٹر مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اومکس(OMICS)گروپ کے تحت21تا 23اپریل ہونے والی کانفرنس میں ایشیا، افریقہ ، امریکہ اور یورپ کے تعلیمی و تحقیقاتی اداروں کے 1000سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اورل پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 6رکنی وفد کی سربراہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے کی۔ کانفرنس میں ٹی بی کے مرض کے حوالے سے ڈاکٹر سنیہ وارث کے پوسٹر کو انعام دیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر سمعیہ قادر کی پاکستان مین اے آر ٹی تھراپی کرانے والے ایڈز کے مریضوں کے منہ کے اندر ہونے والی تبدیلوں کے حوالے سے ریسرچ کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔







 ڈاکٹر سمعیہ کو ان کی اس ریسرچ پر پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹس کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر طلائی تمغہ مل چکا ہے۔