یوتھ فورم فار کشمیر کے وفد کی ڈاکٹر اصغر علی سے ملاقات

یوتھ فورم فار کشمیر کے وفد کی ڈاکٹر اصغر علی سے ملاقات

  



 لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری کی قےادت میں مختلف شعبہ ہا کے زندگی کے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں شعبہ کشمیرےات پنجاب یونیورسٹی فکے انچارج ڈاکٹر اصغر علی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران شعبہ کشمیریات کے بانی ڈاکٹر محمد یوسف بخاری اور ڈاکٹر نصرت نثار بھی موجود تھے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے موت و زندگی کا مسئلہ ہے۔

کیونکہ کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے اور ہمارا ازلی دشمن بھارت مسئلہ کشمیر کواُلجھاکر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرنا چاہتا ہے۔ےوتھ فورم فار کشمیر کے وفود نے مختلف NGO کے راہنما ادارہ آغوش کے جنرل سیکرٹری نصیر احمد اور کارواں کے نوازش علی سے بھی ملاقاتیں کیں اور اُنہیںمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یوتھ فورم فار کشمیر کی جدوجہد سے آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...