ورچوئل یونیورسٹی میں صفاتی طریقہ ہائے تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر

ورچوئل یونیورسٹی میں صفاتی طریقہ ہائے تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے لارنس روڈ کیمپس میں صفاتی طریقہ ہائے تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اقرا یونیورسٹی کے مینجمنٹ سائنسز ڈیپاٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عامرہ خٹک نے ریسورس پرسن کے طور پر لیکچر دیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے تحقیق کے تجزیہ ‘ فلسفہ اور افادیت کے بارے میں خیالات کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...