حکومت معیشت کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،ناصر سعید

حکومت معیشت کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،ناصر سعید

  



لاہور (وقائع نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت معیشت کی بحالی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے جو غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہے وہ تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے

۔ ناصر سعید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف معاشی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور امن و امان کے حالات بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں کیونکہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال نے کاروباری سرگرمیوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...