عدالتی حکم عدولی ،9ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم

عدالتی حکم عدولی ،9ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر9ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت نے جن ایس ایچ او ز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی، داتار دربار،لوئرمال، سندر، کاہنہ، فیکٹری ایریا ، اچھرہ ،فیصل ٹاﺅن اورشیراکوٹ شامل ہیں۔مذکورہ ایس ایچ اوز کو فاضل عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن مذکورہ افسران عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔