تحفظ ناموس رسالت محاذ کا پریس کلب چوک میں فوج کے حق میں مظاہرہ

تحفظ ناموس رسالت محاذ کا پریس کلب چوک میں فوج کے حق میں مظاہرہ

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میںپریس کلب چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے بینرزاورکتبے اُٹھارکھے تھے جن پرافواج ِپاکستان اورحساس اداروں کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ ہمیں کسی امن کی آشاکی ضرورت نہیں ملک پاکستان کے کروڑوں عوام کے دل فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں وزیر اعظم اور کابینہ کی خاموشی مجرمانہ فعل اور عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے یہ ملک یا رسول اللہ ﷺ کہنے والے علماﺅ مشائخ کی قربانیوں کاثمر ہے ہم غالب طبقہ فکر کے نمائندے ہےں لیکن آج صرف پاکستانی ہونے کی حیثیت سے یہاں آئے ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہم صوفیاءکے پیرو کار ہیں لیکن وطن عزیز کی سلامتی کی طرفکسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے یشونت سنہا کا خط کھلی مداخلت ہے ایک چینل کیلئے بی جے پی کے لیڈر کا درد سوالیہ نشان ہے گرفتار دہشت گرد جو پاک فوج،پولیس ،عوام کے قاتل ہیں انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے قومی سلامتی کے ادارے ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں آزادی ¿ اظہارکی آڑمیں دفاعی اداروں کے وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتاحکومت فوج کیخلافبے بنیادپراپیگنڈے کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرے مولانا مجاہد عبدلرسول خان نے بھی خطاب کیا مظاہر ے کی قیادت تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی نے کی اس موقع پر علامہ مرتضیٰ علی ہاشمی ،علا مہ احمد رضا سیالوی مولانا عبداللہ ثاقب ،سردار محمد طاہر ڈوگر،علامہ یونس قادری ،صاحبزادہ محمد معاذالقادری و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...