اسلام آباد میں بزرگ خواتین پر پولیس تشدد شرمناک ہے،رخسانہ جبین

اسلام آباد میں بزرگ خواتین پر پولیس تشدد شرمناک ہے،رخسانہ جبین

  



 لاہور (پ ر)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے اسلام آباد ڈی چوک پر لاپتہ ہونے والوں کے لواحقین کے مظاہرے پر پولیس تشدد اور خواتین سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت بزرگ خواتین پر پولیس کا تشدد شرمناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تشدد کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی پالیسی اختیار نہ کرے پر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ڈاکٹر رخسانہ جبین نے مزید کہا کہ عفت مآب خواتین پر تشدد اور بے حرمتی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔حکومت ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کرے اورآمنہ مسعود جنجوعہ سمیت دیگر گرفتار شدگان کو رہا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1