حکومت متروکہ وقف املا ک بورڈ کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے،اعجاز چودھری

حکومت متروکہ وقف املا ک بورڈ کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے،اعجاز چودھری

  



لاہور( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے متروکہ املاک بورڈ کے ملازمین کے تمام مطالبات فوری تسلیم کرے، تحریک انصاف پسے طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے پی ٹی آئی متروکہ املاک بورڈ کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہل وزراءنے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس سے وہ مکر گئے ہیں ، ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے نکالاجارہا ہے

جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔پنجاب کے حکمران عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، خواتین اساتذہ بچوں کو پڑھانے کی بجائے اپنا حق حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں لیکن بے حس حکمرانوں کے کانوںپر جوں تک نہیں رینگ رہی مسلسل پنجاب کے حکمران غریب عوام سے دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں انہیں چاہئے کہ اگر غریب عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...