ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈریس ڈیزائنر کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈریس ڈیزائنر کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈریس ڈیزائنر کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے 26مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔فاضل عدالت کی جانب سے مال روڈ پر واقع ڈریس ڈیزائنر شہریارکے خلاف دائرہرجانے کی درخواست پر مذکورہ رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سائل کو ابھی تک رقم کی ادائیگی ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔لہذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...