حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کئے،سردار محسن عباسی

حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کئے،سردار محسن عباسی

  



لاہور(پ ر)ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے باامرمجبوری سخت فیصلے کئے،عوام کاصبروتحمل اورتعاون قابل داد ہے سیاہ رات ختم ہوگئی اب صبح صادق پاکستانیوں کی منتظر ہے کوئی طبقہ مضبوط معیشت کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن سے قومی صنعت اورتجارت کو کافی استفادہ ہوا حکومت کی اصلاحات کی بدولت نوجوانوں کیلئے روزگارکے بنددروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیںحکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں مثبت پیشرفت معاشرے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے ۔

۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے سردارمحسن عباسی اور اقبال سندھونے مزید کہا کہ مذاکرات کے معاملے پرحکومت اورریاستی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں ،مایوس اپوزیشن کو ''پھل جھڑیاں''چھوڑنے کے سواکوئی کام نہیں ۔اپوزیشن والے شوق سے حکومت پرتنقیدکریں مگرانہیں ریاست کے ساتھ سیاست کرنے اورقومی مفادات پرضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ قومی سلامتی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس دبنگ اورموثر اندازسے پاکستا ن کے قومی مفادات کاپہرہ اورشرپسندوں کودوٹوک پیغام دیا وہ قابل تحسین ہے۔ قومی سلامتی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں منتخب سیاسی اوردفاعی قیادت کے درمیان فاصلے کاتاثرزائل ہوگیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1