میٹھے کا زیادہ استعمال شوگر کے ساتھ بھلکڑ پن کا باعث بنتا ہے،بشیر مہدی

میٹھے کا زیادہ استعمال شوگر کے ساتھ بھلکڑ پن کا باعث بنتا ہے،بشیر مہدی

  




لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ میٹھے کا زیادہ استعمال صرف موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو بھلکڑ بھی بناسکتا ہے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں موسمی اثرات سے بچنے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جرمنی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق خون میں شوگر کی کم مقدار نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی طور پر بھی فائدے مند ہے اس کے برعکس ہائی شوگر لیول دماغی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میٹھے کا استعمال بہت زیادہ ہے عوام اس عادت کو ترک کر کے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس لئے میٹھے کو کم سے کم استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...