حکومت کی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں،راشدہ یعقوب

حکومت کی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں،راشدہ یعقوب

  



لاہور(پ ر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی کے بحران اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدمات کر رہی ہے انشاءاللہ ملک و قوم کو ان مسائل سے جلد نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے آگے بڑھ رہی ہے ملک سے توانائی بحران اور انتہاپسندی کے ناسور کا خاتمہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے اگلے ماہ مئی میں توانائی سیکٹر کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے حکومت کے درست اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کی ترقی کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1