حکومت کی مہربانیوں سے لوڈشیڈنگ کا موسم عروج پر ہے،ثمینہ گھرکی
لاہور (سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے حکومت کی مہربانیوں سے شدید لوڈشیڈنگ کا موسم عروج پر پہنچ چکا ہے ابھی سے لوڈ شیڈنگ کا ےہ حال ہے تو پھر جون اور جولائی کی سخت گرمیوں میں عوام کا کیا بنے گا عوام ےہ بات سوچ کر ابھی سے پر یشان ہو رہے ہیں بجلی کے وزیر اپنے دعوں کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے پر لانے کی بجائے کبھی کے پی کے اور کبھی سندھ کے صوبے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں اگر وہ ےہی ٹائم بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کریں تو صورت حال بہتر ہو سکتی ہے ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تنقید برائے تنقید کی اپوزیشن نہیں کرنا چاہتے نہ ہی حکومت کے خلاف کوئی ایسا اقدام کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے سسٹم کو کوئی نقصان پہنچے لیکن ہم حکومت کو اس کے عوام کے ساتھ الیکشن کے وقت کئے گئے وعدوں کو ےاد کرواتے رہیں گے حکومت نے خود ےہ دعوے کئے تھے کہ وہ اپنی حکومت کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے اگر ایسا نہ کر سکے تو انکا نام بدل دیا جائے ہم اور عوام ےہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ حکومت کو اب تقریبا ایک سال کا وقت مکمل ہونے کو ہے لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے پہلے سے بھی دوگنا بڑھ گئی ہے اس پر حکومت خود ہی جواب بھی دیدے اور غلط بیانی پر قوم سے خود ہی معذرت بھی کر لے پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے۔