کالم نگار عطاءالحق قاسمی کا شاعر منصور آفاق کے اعزاز میں ظہرانہ

کالم نگار عطاءالحق قاسمی کا شاعر منصور آفاق کے اعزاز میں ظہرانہ

  



لاہور(ادبی رپورٹر) الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین اور ممتاز کالم نگار عطاءالحق قاسمی نے لندن سے آئے ہوئے شاعر منصور آفاق کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا، جس میں ملک کے ممتاز صحافیوں، کالم نگاروں، دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی جن میں مجیب الرحمٰن شامی، عارف نظامی، صدیق الفاروق، عطاءالرحمٰن، عبداللہ حسین، ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، ڈاکٹر سلیم اختر، رﺅف طاہر، سہیل وڑائچ، ناصر بشیر، بشریٰ اعجاز، صوفیہ بیدار، گلفام نقوی، شاہدہ دلاور شاہ، کیپٹن(ر) عطاءمحمد خان، یاسر پیرزادہ، ابرار ندیم، حسن عباسی، قمر رضا شہزاد، ڈاکٹر تسنیم کاشمیری، کے نام نمایاں ہیں۔ عطاءالحق قاسمی نے اختصار کے ساتھ منصور افٓاق کی شاعری اور شخصیت پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر شرکاءمیں الحمرا نیوز کا پہلا شمارہ تقسیم کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...