حکومت یکم مئی کو مزدورں کی تنخواہ 15ہزار کرنے کا اعلان کرے،مدیحہ امین

حکومت یکم مئی کو مزدورں کی تنخواہ 15ہزار کرنے کا اعلان کرے،مدیحہ امین

  



لاہور(کامرس رپورٹر) تحفظ انسانی حقوق اےسوسی اےشن آفپاکستان کی چےئر پرسن مدیحہ امین ایڈووکیٹ نے حکومت سے یوم مئی کے موقع پر مزدور کی کم از کم تنخواہ 15ہزار روپے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی ترقی و خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں اگر ہم نے ملک کو مضبوط کرنا ہے تومزدوروں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے‘ بدقسمتی سے دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں مزدوروں کو ان کے حقوق کم ملتے ہیں وہ اپنے دفتر میں ”یوم مئی اور مزدور “کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں جبکہ اس موقع پر سلمی بیگم، شاہدرہ جمیل ، صغراں آپاں سمیت مزدوروں کے حقوق کےلئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کی خواتین بھی شریک ہوئیںمدیحہ امین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مزدور کا 10ہزار تنخواہ میں گزارا کرنا ممکن نہیں مگر بہت سے ایسے ادارے بھی ہیں جہاں پر مزدور کو 10ہزار سے کم تنخواہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ مزدور سمیت پوری عوام کو (ن)لیگ کی حکومت سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں

 اور حکومت کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدور کی تنخواہ کم از کم 15 ہزار روپے کرنے کااعلان کرے اور اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوںمیں بھی ریلیف دیا جائے کیونکہ جب مزدور کے اخراجات پورے نہیں ہوںگے تو وہ اپنے بچوں کو معیار ی تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی فراہم نہیں کرسکتا مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران اپنی لڑائی کیلئے دوسروںکاکندھااستعمال کررہے ہیں۔ افسوس حکمرانوں نے ماضی کی ناکامیوں اورغلطیوں سے کچھ بھی نہیں سیکھا ۔انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ جمہوریت کی گاڑی ٹریک سے نیچے اتر نے کی صورت میںحکمران توایک بارپھر رات کے اندھیرے میںجدہ کے سرورپیلس چلے جائیں مگرملک میں ترقی کاسفررک جائے گا۔حکمرانوں نے جمہوریت کواپنے مفادات کی جنگ میںجھونک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپنے اتحادیوں کو اداروں کی بدنامی کاٹاسک سونپ دیا ہے۔پاکستان میں استحکام کیلئے اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے مگراقتدارپرست حکمرانوں کویہ بات سجھ نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہرشعبہ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1