آصف زرداری کی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خدمات قابل قدر ہیں،احمد سعید

آصف زرداری کی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خدمات قابل قدر ہیں،احمد سعید

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ٹھوس خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت بھی اسی پر عمل کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے خدمات قابل قدر ہیں ان کے دورِ اقتدار میں جمہوری ادارے مضبوط ہوئے، پیپلزپارٹی چور دروازوں سے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتی ہم عوام میں سے ہیں‘ عوام ہی اقتدار میں لائیں گے جمہوریت کے استحکام کے لئے سب جماعتوں کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1