ملک کو سپر پاور بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا،ڈاکٹر وسیم اختر
لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی غیرملکی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کررہی ہے جس کے نتیجے میں قومی آزادی وخودمختاری اور سلامتی کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے حکمرانوںکی گزشتہ 10ماہ کی کارکردگی نے واضح کردیا ہے کہ ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں ملک کو حالات کے گرداب سے نکالنے کے لئے نہ تو کوئی حکمت عملی ہے اور نہ کوئی واضح ہدف اور منزل ہے ملک اس وقت شدید بحرانوں سے دوچار ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کومارشل لاءکی طرف دھکیلاجارہاہے
اداروں کی چپقلش سے دشمن فائدہ اٹھارہے ہیںسیاسی وعسکری قیادت کوملک میں درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے مل کر چلنا ہوگا20کروڑ عوام کسی بھی قسم کے غیر قانونی اورغیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریںگے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حالات کوسازگار بناناوقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے آزاد میڈیا کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا ادارے اور ان سے وابستہ افرادذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کریںقومی مفادات کاخیال رکھتے ہوئے صحافت کاصحیح استعمال ہوناچاہئے کچھ نادیدہ قوتیں ملک میں انتشار پھیلارہی ہیں ان کامحاسبہ ناگزیر ہے ملک درحقیقت حالت جنگ میں ہے وزراءکے متنازعہ بیانات حکومتی کشتی میں سوراخ کاکام کررہے ہیں جوکسی بھی وقت اس حکومت کولے ڈوبیں گے قوم متحدہوجائے تو پاکستان دنیامیں سب سے زیادہ ترقی کرنے والاملک بن سکتا ہے۔