پاکستان توانائی کے شعبے میں جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گا،رانا بابر
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبہ میں جرمن ٹیکنالوجی او ر تجربے سے استفادہ کرے گا جرمنی کو توانائی کے شعبہ میں خاص مہارت حاصل ہے جرمنی میں 20 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سولر سے پیدا کی جا رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہاولپور میں حصول توانائی کے ایک بڑے منصوبے قائداعظم سولر پارک پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے پنجاب حکومت قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ اپنے وسائل سے لگائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کی قیادت ملک کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے عنقریب بجلی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔