حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں،یاسر گیلانی

حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں،یاسر گیلانی

  




لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں اور ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ( ن) جعلی سروے سے خود کو مقبول ثابت نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گشتہ روزاور میاں مبشریعقوب UC-1 کے عہدیداران ملک ذکاء اللہ، چوہدری ابراہیم نمبردار، بابو غلام مصطفی، ملک امتیازکے ہمراہ کیا۔

چوہدری یعقوب نمبردار، ملک احمد سعید ایڈووکیٹ، بابو عاطف اسلم، ملک ناصر علی، فہد مجید، شکیل احمد اور اعجاز احمد کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو رہا ہے سوات کے ضمنی انتخاب میں (ن)لیگ کی جیتی ہوئی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ آج پورے ملک میں تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس پر عوام اعتماد کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...