(ن)لیگ کی حکومت ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ،عابد صدیقی

(ن)لیگ کی حکومت ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ،عابد صدیقی

  



لاہور (سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیاں عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہیں اور اب پنجاب حکومت کے بھی کنٹرول میں نہیں رہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارمر اور صارف کا استحصال ہو رہا ہے جبکہ مڈل مین بغیر کچھ خرچ کئے لاکھوں کما رہے ہیں اور امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں کسانوں سے کوڑیوں کے باﺅ چیزیں خرید کر ذخیرہ اندوزی کر کے صارف کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے پنجاب حکومت کے چہیتے جن کو مسلم لیگ ن نے نوازا ہے وہ چیزوں کو سٹور کر کے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، کسان سے خریدی ہوئی 10 روپے کی چیز بازار میں 50 روپے کی فروخت ہو رہی ہے درمیان میں 40 روپے کس کی جیب میں جا رہے ہیں، اگر کسی چیز کی قلت ہو تو اسے بازار میں ناپید ہونا چاہیے نہ کہ مہنگے داموں فروخت، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی، پنجاب حکومت کی قائم کردہ کمیٹیاں عوام کو ہی لوٹنے میں مصروف ہیںاور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، گڈ گورننس کے دعوے دار پنجاب کے حکمران عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1