پنجاب میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ باعث تشویش ہے،سعدیہ سہیل

پنجاب میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ باعث تشویش ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) جب بھی اقتدار میں آئی اس نے اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے شریف برادران کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ملک میں اداروں کی محاذ آرائی کو فروغ ملا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 11مئی کے پر امن احتجاج سے سول آمریت کمزور، عوام اور نظام مضبوط ہوںگے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ تشویش کا باعث ہے پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عوام کے ایشوز مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، لوڈ شیڈنگ ، تعلیم اورصحت کی غیر معیار ی سہولتیں کی طرف سے توجہ ہٹا کر نان ایشوز پر پنجاب حکومت کا رجحان قابل افسوس ہے انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف بطور اپوزیشن جماعت خود کو جمہوری نظام اور عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ سمجھتی ہے حکمرانوں کو اقتدار کےلئے نظام برباد کرنے کی ہر گزاجازت نہیں دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1