عابد شیر کا آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ عوام کیساتھ گھناﺅنا مذاق تھا،فرخ مون

عابد شیر کا آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ عوام کیساتھ گھناﺅنا مذاق تھا،فرخ ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کے چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے دعوے غریب شہریوں کیساتھ گھناﺅنا مذاق تھاعابدشیرعلی اپنے محل سے نکل کردیکھیں بجلی نہ ملنے کیوجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں اورگرمی کے بڑھتے ہی 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب نے بڑوں سمیت چھوٹے معصوم بچوں کو پنکھے کی ہوا نہ ملنے کیوجہ سے رونے پرمجبورکردیا ہے۔

۔ اور لاہور جیسے شہر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تودیہاتوں کی کیا صورت حال ہوگی؟۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تو موجودہ وزیراعلی شہباز شریف اس وقت کی پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے متعلق ےہ کہتے رہے کہ وہ پنجاب کو بجلی نہیں دے رہے ہیں لیکن اب تو ملک بھرمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے تواب18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے عوام مینارپاکستان میں کیمپ لگانے والے پنے خادم اعلٰی کوآج ڈھونڈ رہے ہیںکہ وہ کب لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیلئے نکلیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1