مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکردار اہمیت کاحامل ہے ،رابعہ ضیائ

مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکردار اہمیت کاحامل ہے ،رابعہ ضیائ
مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکردار اہمیت کاحامل ہے ،رابعہ ضیائ

  



 لاہور )پ ر ( پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما رابعہ ضیاءنے کہا ہے کہ قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔مذاکرات کے سلسلہ میںفوج کاکرداربھی اہمیت کاحامل ہے۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہمارے فوجی بھائیوں نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں اسلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے فوج کوبحیثیت ادارہ آن بورڈکرناضروری ہے۔ ملک حساس دورسے گزررہا ہے،خداراپوزیشن والے صورتحال کادرست ادراک اور احساس کریں۔ہمارا ملک اپوزیشن پارٹیوںکی بے بنیادتنقیداورافواہو ں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اپنے ایک بیان میں رابعہ ضیاءنے مزید کہا کہ پائیدارامن کیلئے آپریشن کاآپشن بھی موجود ہے مگر عوام کی دعاہے مذاکرات کامیاب رہیں اورطاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔تاریخ گواہ ہے کشت وخون سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب اورمہذب معاشرہ کشت وخون کی اجازت نہیں دیتا ۔ عوام کوامن اور انصاف سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کافرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی ،معاشی اورانتظامی ترجیحات بہت واضح ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...