جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے،کامران مائیکل

جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے،کامران مائیکل

  



لاہور(پ ر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جہاں فاصلے ہوں وہاں درست فیصلے نہیں ہوتے، ایک قومی ایجنڈے کے بغیرہم چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے پاکستان کی سا لمیت اوروحدت پرسیاست نہیں ہوسکتی ریاست ،سیاست اورجمہوریت کوایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتا جہاں تک دفاع وطن کاتعلق ہے اس ضمن میں منتخب اورحساس اداروں کے درمیان کوئی دراڑ نہیں مسلم لیگ مادروطن کی فاﺅنڈرجماعت ہے ،اس کی قیادت سے زیادہ کوئی محب وطن اورنظریہ پاکستان کاحامی نہیں ہوسکتاوزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلے دوررس اہمیت کے حامل ہیںمنتخب حکومت اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزیدکہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گاشرپسندوں کی سرکوبی کیلئے دفاعی اداروں کی بھرپورحمایت کی جائے گی پاکستان میں کسی سطح پربھی اختلافات کاوجودنہیں ہے ،ایسا تاثردینے والے دوست نہیں دشمن ہیںقومی سلامتی کے اجلا س میں وزیراعظم میاں نوازشریف کے عزم واستقلال سے افواہ سازفیکٹری بندہوگئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...