فیس بک نے جان لے لی

فیس بک نے جان لے لی
فیس بک نے جان لے لی

  



نیو یارک(بیورو رپورٹ)ایک 17سالہ نوجوان جسے اپنی تصاویر لے کر سماجی ویب سائٹ پرلگانے کا بہت شوق تھا کومردہ حالت میں پایا گیا۔یہ نوجوان جس کانام کیلم موڈی تھا کافی عرصے سے لاپتہ تھا۔اس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نوجوان کواپنی تصاویر لے کر فیس بک پر لگانے کا شوق تھا لیکن اس کی’سیلفی‘کے اوپر اس کے دوست احباب بہت زیادہ منفی آراء دیاکرتے تھے۔جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہوجاتا تھا۔وہ گزشتہ سال اپنی آنٹی کے گھرگیا جہاں وہ 15دسمبر کے بعد روپوش ہو گیا۔اس کے رشتہ دارکہتے ہیں کہ جب بھی وہ اپنی تصاویر فیس بک پر لگاتا تو کافی لوگوں کی طرف سے بہت منفی کمنٹ آئے جس سے وہ دلبرداشتہ ہو جا تا۔پولیس ایک اور نوجوان سے تحقیق کر رہی ہے کہ وہ بھی ان منفی کمنٹ میں شامل تھا اورہوسکتا ہے کہ مرحوم نوجوان نے ان کمنٹس سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھا یا پھر اس کو مار دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...