صحت مند رہنے کے لئے سات غذائیں

صحت مند رہنے کے لئے سات غذائیں
صحت مند رہنے کے لئے سات غذائیں

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) دن بھر کے کام کے بعد یا کام کے دوران تھکن محسوس کرنا یا توانائی میں کمی محسوس کرنا ایک عام مسئلہ ہے اور عموماً آپ اس کے حل کیلئے ایک چائے یا کافی کیلئے لپکتے ہیں، جو یقیناً ایک انتہائی عارضی حل ہے کیونکہ کچھ وقت کے بعد آپ دوبارہ نڈھال ہوں گے تو لیجئے آپ کا تعارف کروائے دیتے ہیں کچھ ایسی کمال کی غذاؤں سے کہ جو آپ کی تھکان کو دور کرکے آپ کو توانا بنادیں گی۔ دہی کا استعمال آپ کے ہاضمے کو درست کرے گا اور آپ کو دے گا فوری توانائی۔ اس میں موجود مینگیزیم اور پروٹین آپ کو فوری اچھا احساس دلائیں گے۔ اگر آپ بغیر چربی کے گوشت کا کچھ استعمال کرلیں تو یہ نہ صرف آپ کو توانائی دے گا بلکہ توجہ برقرار رکھنے کی صلاحیت بھی بڑھائے گا۔ گہرے رنگ کے چاکلیٹ کا استعمال ذہنی دباؤ میں کمی کرتا ہے اور آپ کا موڈ اچھا کردیتا ہے۔ خشک میوہ جات کا استعمال آپ کے فون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ مچھلی کا استعمال دل کیلئے مفید ہے۔ پاپ کارن کھانے سے آپ زیادہ چست و توانا محسوس کریں گے۔ اگر آپ کا شوگر لیول کم ہونے سے کمزوری محسوس ہورہی ہے تو شکرقندی کا استعمال بہترین حل ہے اور ہاں موڈ اچھا رکھنے کیلئے پانی ضرور پیتے رہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...