افغان جنگ کا اصل فاتح کون؟

افغان جنگ کا اصل فاتح کون؟
افغان جنگ کا اصل فاتح کون؟

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) جب امریکہ کسی ملک کی مدد کررہا ہو تو اس مدد کے پیچھے چھپی کہانی کچھ اور ہی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی دنیا کی بھلائی کی ہر کوشش مشکوک نظر آتی ہے۔ آج کل امریکہ کی نظر کرم افغانستان پر ہے اور اس ملک میں امریکی مدد کے متعلق بھی ہمیشہ متنازعہ خبریں آتی رہی ہیں۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان کی تعمیر نو کیلئے دی جانے والی امریکی امداد کا دو تہائی حصہ بدنام زمانہ اور انتہائی متنازعہ امریکی کمپنی ’’ڈائن کارپ‘‘ کو مل رہا ہے۔ یہ کمپنی افغانستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جن میں پولیس اور دیگر اداروں کی ٹریننگ کا کام بھی شامل ہے۔ اس کمپنی کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے بے شمار الزامات سامنے آچکے ہیں ان میں مزدوروں کی سمگلنگ، غیر معیاری کام، نامکمل منصوبے اور ٹھیکیداروں کی متعدد شکایات کے الزامات شامل ہیں۔ وکی لیکس کے مطابق اس سے پہلے افغانستان حکومت اس بات پر پریشانی کا اظہار کرچکی ہے کہ اس کمپنی کے ملازمین افغانستان میں رقص کرنے والے لڑکوں کو کرائے پر حاصل کرکے ان سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں اور یہ خبر کئی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...