اب ڈرائیور کی ضرورت نہیں، کار خود ہی چلے گی

اب ڈرائیور کی ضرورت نہیں، کار خود ہی چلے گی
اب ڈرائیور کی ضرورت نہیں، کار خود ہی چلے گی
کیپشن: Car

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورورپورٹ) بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ بڑے شہروں میں ڈرائیونگ کرنا کسی بڑی مصیبت سے کم نہیں اور ایسے میں ڈرائیوروں کا ضبط کا بندھن ٹوٹ جانا اور حادثات کا ہونا کوئی عجیب بات نہیں۔ کیونکہ انسان تو آخر انسان ہے مسائل سے گھبرا ہی جاتا ہے۔ مگر ایک ایسی منفرد کار پر سائنسدانوں کے تجربات جاری ہیں کہ جس میں کوئی انسانی ڈرائیور ہوگا ہی نہیں، نہ تو کوئی گھبراہٹ، نہ بے صبری اور نہ ہی انسانی غلطیوں کا استعمال اب اس لاجواب کار کے تجربات میں انتہائی اہم قدم اٹھایا گیا ہے اور اس کار کو شہروں کی بے پناہ گھمبیر ٹریفک میں چلنے کا ماہر بنایا جارہا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بڑی ہائی ویز پر تو ڈرائیور کے بغیر کار کا چلنا آسان ہے لیکن شہروں کے اندر بے پناہ رش کی وجہ سے یہ ایک مشکل کام ہے تاہم نئے تجربات کے نتیجہ میں یہ کار شہروں کے اندر بھی مہارت کے ساتھ چل سکے گی۔