چوہے بھی لڑکیاں پسند کرتے ہیں

چوہے بھی لڑکیاں پسند کرتے ہیں
چوہے بھی لڑکیاں پسند کرتے ہیں

  



ڈلاس (بیورورپورٹ) چوہوں کی سائنسی تحقیق میں اہمیت بڑے بڑے سائنسدانوں سے جو کہ ان پر تحقیق آتے ہیں کسی طرح سے کم نہیں ہے۔ دل کی بیماریاں ہوں یا کینسر جیسی خطرناک بیماری، حتیٰ کہ دماغ اور روبوں سے تعلق تحقیق میں بھی چوہوں کا استعمال ہوتا ہے۔ لیکن چوہوں کے ایک خاص رویے نے گزشتہ کی دہائیوں کی سائنسی تحقیق کو مشکوک بنادیا گیا ہے، ایک حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا ہے کہ سائنسی لیبارٹریوں میں موجود چوہے مرد سائنسدانوں سے ڈرتے ہیں جبکہ خواتین سائنس دانوں سے نہیں ڈرتے۔ چوہوں کا یہ رویہ ابتک سائنس دانوں کی نظروں سے اوجھل تھا لیکن جونہی اس کا علم ہوا تو عجیب و غریب سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ ذہنی دباؤ پر تحقیق کررہے ہیں اور مقصد کیلئے آپ نے کسی چوہے کا استعمال کیا ہے تو نتائج اس بات پر بھی منحصر ہوں گے کہ چوہے کے ذہن پر دباؤ کا تجربہ کسی مرد سائنسدان نے کیا ہے یا کسی خاتون سائنسدان نے۔ یعنی اگر یہ تجربہ کسی مرد نے کیا تو چوہے کے ذہن پر اجافی دباؤ ہوگا۔ اس قسم کے پہلوؤں کا ابتک کسی تحقیق میں کبھی خیال نہیں رکھا گیا۔

مزید : تفریح