جوتے جو چلیں ہزاروں سال

جوتے جو چلیں ہزاروں سال
جوتے جو چلیں ہزاروں سال

  



برمنگھم ( بیورورپورٹ) جوتے اگر خوبصورت بھی ہوں اور پائیدار بھی تو کسی نعمت سے کم نہیں۔ مگر بدقسمتی سے ایسا ہوتا نہیں اور لوگ مہنگے داموں جوتے کرید کر بھی ان کے غیر معیادی ہونے کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں۔ تو جناب اب اس مسئلہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کرنے کیلئے ایسے جوتے ایجاد ہوچکے ہیں کہ جو چلیں گے ہزار سال تک جی ہاں! یہ ہیں سٹیل کے جوتے جن کی گارنٹی ہے کم از کم ہزار سال۔ برطانیہ میں ایک جوتے بنانے والی کمپنی نے عورتوں کی جوتوں کے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالہ کیلئے خالص سٹیل اور چاندی سے ایسے جوتے بنائے ہیں کہ جو ناقابل یقین حد تک پائیدار ہونے کے علاوہ آرام دہ اور خوبصورت بھی ہیں۔ ان جوتوں کو بنانے والی خاتون کرس شیلز نے کہا کہ ایڑی والے جوتے پہننے والی خواتین کے مسائل نے انہیں اس جانب متوجہ کیا کہ یہ خاص جوتے بنائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان جوتوں کو آرام دہ بنانے کیلئے سلیکون کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان کی قیمت تقریباً 1000 پاؤنڈ ہے۔ کرس نے بتایا کہ ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ خواتین یہ جوتے اپنی پوتیوں کو بطور تحفہ بھی منتقل کرسکتی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...